چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے بین الاقوامی سفر کو سابقہ معمول پر لانے کے لئے کیو آر کوڈ کی بیناد پر بین الاقوامی سیاحتی سسٹم تشکیل دئیے جانے کی اپیل کی ہے۔
بی بی سی کی خبر کے مطابق سعودی عرب کی ٹرم چئیر مین شپ میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس کے لئے ویڈیو کانفرنس پیغام میں صدر شی نے کورونا وائرس کی وجہ سے معطل بین الاقوامی سیاحت میں سہولت کے لئے ایک نئی تجویز پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی کے طور پر تشکیل دئیے جانے والے “گلوبل میکانزم ” کے ذریعے، نیوکلئیک ایسڈ ٹیسٹ کے نتائج پر مبنی ہیلتھ سرٹیفیکیٹ کی تصدیق اور نتیجتاً سیاحت کی سہولت ممکن ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ میکانزم میں کثیر تعداد میں ممالک شامل ہو سکیں گے۔ ہمارا ، پالیسیوں اور معیاروں کو زیادہ موزوں شکل دینا اور انسانوں کی منّظم سیاحت میں سہولت کے لئے فوری طریقے تشکیل دینا ضروری ہے۔
شی کی طرف سے کیو آر کوڈ سسٹم کی تجویز کے بعد انسانی حقوق کے علمبرداروں نے، ان کوڈوں کے زیادہ وسیع سیاسی کنٹرول اور امتیازیت کے لئے استعمال کئے جا سکنے کی ،وارننگ دی ہے۔
واضح رہے کہ کثیرتعداد میں ممالک کے لئے بیرون ملک سفر کی بحالی تاحال ایک مسئلہ ہے۔ کووِڈ۔19 کا پھیلاو سیاحتی پابندیوں کے خاتمے کو ناممکن بنا رہا ہے۔