الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تحت 300 یتیم بچوں اور مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکج تقسیم

 Winter Package Distribution Ceremony

Winter Package Distribution Ceremony

اسلام آباد : الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے پروگرام کمیونٹی سروسز کے تحت 300 یتیم بچوں اور مستحق خاندانوں میں ونٹر پیکجز تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا انعقاد ایمبسڈر ہوٹل اسلام آباد میں کیا گیا۔ونٹر پیکج تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی وجیہہ اکرم پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم ،حامد اطہر ملک صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد اور الخدمت آرفن کیئر کے بچوں سمیت ماؤں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

وجیہہ اکرم تقریب میں موجود بچو ں اور انکی ماؤں سے گھل مل گئیں اور انہیں یہ احساس دلایا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں بلکہ حکومت وقت آپ جیسے پھولوں کا خیال رکھنے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن جیسے اداروں کی موجودگی میں کوئی بچہ بھی سائے سے محروم نہیں رہے گا اور الخدمت فاؤنڈیشن حقیقی معنوں میں خدمت انسانی کا استعارہ ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری نے آرفن کیئر کے بچوں اور مستحق خاندانوں میں ونٹر لحاف تقسیم کیے۔

صدر الخدمت اسلام آباد حامد اطہر ملک نے تقریب کے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم وجیہہ اکرم کو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور وزارت تعلیم مل کر یتیم بچوں کی کفالت کے لیے مشترکہ ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غریب و بے سہار ا لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمت کا سفر جاری رکھیں گی۔