اسلام آباد : الخدمت فاوَنڈیشن اسلام آباد کے تحت زیرکفالت یتیم بچوں کے لیے اسٹڈی سنٹر کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد الخدمت کے کفالت شدہ یتیم بچوں کو معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ کردار سازی کا بہترین ذریعہ فراہم کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد کے صدر حامد اطہر ملک نے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
حامد اطہر نے کہاکہ اس وقت الخدمت فاءونڈیشن 13,000 سے زائد بچوں کی کفالت کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ اچھے اخلاق کا درس بھی دیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد آرفن کیئر پروگرام کے تحت زیرکفالت بچوں لیے وقتا فوقتا تربیت سازی کا انتظام کرتی ہے ۔ حامدملک نے کہا کہ ہم ان یتیم بچوں سے اپنی حقیقی اولاد سے بھی زیادہ شفقت اور محبت سے پیش آتے ہیں ۔
افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ زیر کفالت بچے اور ان کے فیملی ممبران شریک تھے ۔ تقریب میں افتخاراحمد ، سید اظہر علی اور ایف ایس اور محمد ظاہر بھی شریک تھے ۔