الخدمت فاؤنڈیشن کے ملک میں جاری فلاحی کاموں کو سراہتے ہیں۔ سردار مسعود خان

Sardar Masood visit to Alkhidmat Stall

Sardar Masood visit to Alkhidmat Stall

اسلام آباد : نیشنل فورم فار ہیلتھ اینڈ انوائرنمنٹ کے پروگرام سی ایس آر سمٹ میں سردار مسعود خان ، صدر آزاد جموں اینڈ کشمیر نے الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آبادکے سٹال کا دورہ کیا اورالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی ملک میں جاری خدمات کو نہ صرف سراہا بلکہ الخدمت فاؤنڈیشن کو آزاد کشمیر کی دعوت بھی دی کہ الخدمت فاؤنڈیشن آئے اور مختلف فلاحی کاموں میں حکومت کشمیر کی مدد کرے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فلاح و بہبودکے کاموں میں مزید بہتری کے لیے پارٹنر شپ کی طرف جارہی ہے۔ انہوں نے اس اس موقع پر کہا کہ حالات اب معاشرتی ویلیوز سے آگے نکل کر فلاحی کاموں اور ان کاموں میں جائن ہینڈ کی طرف جارہے ہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ الخدمت جیسی این جی اوز ملک و قوم کا تابناک چہرہ بنیں گی اور پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیر کو بھی اپنے تجربات سے مستفید کریں گے ۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے منیجر پروگرامزنے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غریب و بے سہار ا لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے خدمت کا سفر جاری رکھیں گی۔ انہوں نے سردار مسعو د خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتوں ورکنگ ایریاز پر بریفنگ دی اور آخر میں شیلڈ بھی پیش کی ۔اس موقع پر پر فورم کے صدر محمد نعیم قریشی ،نیشنل بنک کے اویس اسد خان، نیسلے پاکستان کے علی اشعر، ہاشو فانڈیشن کی عائشہ خان اور انڈس ہسپتال کے ڈاکڑ عبدلباری خان ، افتخار احمد اور سید اظہر شاہ سمیت این پی او ز کی بڑی تعداد موجود تھی۔