البشری فاونڈیشن کی انتظامیہ کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

Karachi

Karachi

کراچی : معروف فلاحی البشریٰ فاونڈیشن کی انتظامیہ اور ملازمین کا جنید جمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت ،معروف فلاحی ادارہ البشریٰ نیٹ ورک کی جانب سے سائٹ ایریاکے آفس میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیاگیا۔

جس میں البشریٰ فاونڈیشن کے چیئرمین شیخ غلام رسول ، البشریٰ میڈیا نیٹ ورک کے نگران نوید شیخ ، البشریٰ ویب سائٹ ڈیزائنر جنید علی ، البشریٰ نیٹ ورک تھینک ٹینک اور سوشل میڈیا کے شبیر اختر ، عدنان انصر، ابو سعدسمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی، اس موقع پر البشریٰ نیٹ ورکی انتظامیہ نے جنید جمشیدکے حوالے سے جلد ایک ڈاکومنٹری لانچ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں جنید جمشیدکی زندگی کے نشیب وفراز پر مبنی ہوگی۔

اس موقع پر البشریٰ نیٹ ورک کے چیئرمین شیخ غلام رسول نے کہاکہ طیارہ حادثہ ایک المناک سانحہ ہے اس طرح کے سانحات سے بچاؤ کیلئے اقدامات ضروری ہیں ،کئی دوروز گذرنے کے باوجود لاشوں کی شناخت نہیں کی گئی ہے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہاہے۔

انہوںنے کہاکہ طیارہ حادثے میں جہاں بہت سی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا وہی پر ہم نے ایک اچھے نعت خواں ، مخلص اور محبت وطن جنید جمشید کو بھی کھودیا ، جنید جمشید ایک اچھی اور سلجھی اور بے لوث شخصیت تھی، اللہ تعالیٰ سانحہ میں شہید ہونے والوںکے لواحقین صبر جمیل عطاء فرمائے اور شہدا کو اعلیٰ مقام سے نوازے۔

منجانب
البشریٰ فاونڈیشن
شعبہ نشریات واطلاعات