الخدمت فاوَنڈیشن کی جانب سے میر پور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں متاثرین کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری

 Free Medical in Mir Pur AJK

Free Medical in Mir Pur AJK

اسلام آباد : گذشتہ دنوں میر پورآزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے کے فوری بعد الخدمت فاوَنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ۔ دیگر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ الخدمت کی جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں متاثرین کے لئے روزانہ کی بنیاد پر فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے الخدمت فاوَنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکو رنے کہا کہ زخمیوں کی کثیر تعداد اورمتاثرہ علاقے میں ناکافی طبی سہولیات کے پیشِ نظر الخدمت فاوَنڈیشن نے باقاعدگی کے ساتھ فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت اب تک چھابڑیاں دتاں ، چھابڑیاں جٹاں ، ساوال شریف، ساہنگ ہل اور پلمنڈا میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں پر قریباََ 1ہزار متاثرین کا بالکل مفت طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

میڈیکل کیمپ میں 1 میڈیکل سپیشلسٹ، 3میڈیکل آفیسرز، 1لیڈی ڈاکٹر اور 1آئی سپیشلسٹ اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم خدمات سرانجام دی رہی ہے ۔ الخدمت اپنے متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔