الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی کر رہی ہے۔ سید عبد الرشید

Alkhidmat Foundation

Alkhidmat Foundation

اسلام آباد : الخدمت چائلڈ کیریکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب سے رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشیدکا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اسٹڈی سینٹرز میں یتیم بچوں کے ساتھ ان کی ماؤں و سرپرستوں کو بھی تربیت اور کردار سازی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت اس وقت دس ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ان کی کردا رسازی کیلئے بھرپورکام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ملک میں یتیم بچوں کی مکمل کفالت اوراخلاقی تربیت کیلئے ادارے موجود نہیں ہیں ،اس سلسلے میں ا لخدمت کی خدمات قابل قدر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یتیموں کی کفالت سنت نبویؐ ہے اور اس کا بڑا اجروثواب ہے۔ اہل خیرکو چاہیے کہ وہ الخدمت کا ساتھ دیں
برائے رابطہ:
ایس ۔اے ۔ شمسی
0333-5243334