الخدمت فاءونڈیشن پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے زلزلہ متاثرین بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ حامد اطہر ملک

Earthquake in Mirpur Azad Kashmir

Earthquake in Mirpur Azad Kashmir

اسلام آباد : صدر الخدمت فاءونڈیشن اسلام آباد حامد اطہر ملک نے کہا الخدمت فاءونڈیشن پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے زلزلہ متاثرین بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ الخدمت فاءونڈیشن پاکستان کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کی ٹیم نے میرپور کا دورہ کیا اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔

الخدمت کے رضاکاروں نے مختلف علاقوں میں زخمی ہونے والے زلزلہ متاثرین کو طبی امداد مہیا کی اور ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت بھی کی ۔ الخدمت فاءونڈیشن نے میر پور جاتلا ں اور ملحقہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی امداد کا آغاز کر دیا ہے اورزلزلے سے متاثرہ علاقوں کے مزید سروے کے بعد متاثرین کی ضروریات کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ الخدمت کے رضاکاروں نے پل منڈہ، بینس، شریف، افضل پور اور جاتلاں میں فوڈ پیکجز بھی تقسیم کیے۔