الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیلتھ پروگرام بورڈ کا سالانہ اجلاس چیئرمین ہیلتھ بورڈ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدرات منعقد ہوا

Alkhidmat Foundation Meeting

Alkhidmat Foundation Meeting

اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیلتھ پروگرام بورڈ کا سالانہ اجلاس چیئرمین ہیلتھ بورڈ ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی زیر صدرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبدالشکور، ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل میاں، ڈائیگناسٹک نیٹ ورک کے ڈائریکٹر انجینئرصابر احمد، فارمیسی نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جمشید احمد ،جنرل منیجر پروگرامزسفیان احمد خان، ہیلتھ پروگرام کے منیجر طارق وحید اور ملک بھر سے الخدمت ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سمیت ہیلتھ سروسز کے مرکزی وریجنل ڈائریکٹرزاور منیجرز بھی موجود تھے۔

اجلاس میںالخدمت فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں صحت عامہ کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کی سالانہ جائزہ و منصوبہ بندی رپورٹس پیش کی گئیں جس میں تمام ریجنز کی کارکردگی رپورٹس ،مکمل اور زیرِ تکمیل میگا پراجیکٹس کی رپورٹس ، ڈائیگناسٹک سینٹرز کی آڈٹ رپورٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی معاشرے کے ہر فرد کا بنیادی حق ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن دیگر سماجی خدمات کی طرح صحت عامہ کے شعبے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ہمارا مقصد ملک کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دور درازپسماندہ علاقوں میں بھی عوام الناس تک صحت عامہ کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانا ہے۔ اس وقت ملک بھر میں الخدمت کے شعبہ صحت کے تحت23ہسپتال، 22 زچہ و بچہ سینٹرز،124ڈائیگناسٹک اینڈ کلیکشن سینٹرز،3 بلڈ بینک اینڈتھیلیسیمیا سینٹرز،153کلینکس اور 298ایمبولینسز خدمات سرانجام دے رہی ہیں جس سے سالانہ 6.7ملین لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
برائے رابطہ:
ایس اے شمسی
0333 5243334