اسلام آباد : حامد اطہر ملک، صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان 24 لاکھ افراد کو روزانہ صاف پانی مہیا کر رہی ہے جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد،ملک بھر میں پانی کے 300سے زائد منصوبے مکمل کر چکی ہے جن سے ہزاروں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آبادکے صدرحامد اطہر ملک نے بتایاکہ پاکستان میں اکثردور دراز علاقے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے صاف پانی پروگرام کے تحت ملک بھر میں صاف پانی کے منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے جس سے اس وقت ہزاروں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔
الخدمت صاف پانی پروگرام کے تحت منصوبوں سے ملک کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی ترسیل ممکن ہوئی ہے۔الخدمت ملک کے دوردراز علاقوں میں درپیش صاف پانی کے مسائل کے پیش نظرصاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔