خدمت خلق فائونڈیشن: امدادی پروگرام میں غربا میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا

Foundation philanthropy

Foundation philanthropy

خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ امدادی پروگرام میں غربا میں کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سیاست کو خدمت کا ڈھنگ الطاف حسین نے سکھایا ہے

متحدہ قومی موومنٹ کی ذیلی فلاحی تنظیم خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں سالانہ امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں غربا، مساکین اور مستحقین سمیت اراکین رابطہ کمیٹی، غیر ملکی قونصل جنرلز ،علمائے کرام اور پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے شرکت کی۔

امدادی پروگرام کے تحت عزت نفس اور سفید پوشی کا برہم رکھتے ہوئے غربا، مساکین، یتیموں، بیواں اور مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت پر مشتمل امدادی سامان، نقد رقوم اور مستقل روزگار فراہم کیا گیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ الطاف حسین نے سیاست کو خدمت کا ڈھنگ سیکھایا۔ مفلس عوام اور الطاف حسین کے درمیان درد کا رشتہ ہے۔ کے کے ایف کے چیف ٹرسٹی سید مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ متحدہ حکومت میں رہے یا اپوزیشن میں بلا امتیاز رنگ و نسل خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

عوام کا کہنا ہے کہ عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے غریبوں کی مدد کرنا ایم کیو ایم کا بہترین قدم ہے۔ تقریب میں موجود سیاسی جماعت کے رہنمائوں ، معززین نے ایم کیو ایم کے اقدام کو سراہا۔ متحدہ رہنمائوں کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا جاری مفلس عوام کی خدمت کا یہ سفر مستبل میں بھی بلا امتیاز جاری رہے گا۔