ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) گوجر فاونڈیشن کے زیراہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ پروگرام 23 اکتوبر کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا،تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ہونگے،آزاد جموں و کشمیر کے وزراء سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔
تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے حامل طلباء وطالبات کو ایوارڈ دیئے جائیں گے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات بد منیر نے تحصیل پریس کلب ٹیکسلا میں پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی گوجر فاونڈیشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد کی جارہی ہے،جس کا مقصد ان ہونہار طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے تعلیمی میدان میں نمائیاں کارکردگی دکھائی۔
تاکہ ان طلبہ میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو،سیکرٹری اطلاعات بد منیر کے مطابق پروگرام کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،جس میں گوجر برداری کی نامور شخصیات بھی شرکت کریں گی، تقریب کی صدارت گوجر قوم کے سردار سینیٹرچوہدری جعفر اقبال کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تقریب میں شریک ہونگے۔
اس کے علاوہدیگر مقررین میں ریاست آزاد جموں و کشمیرکے وزیر چوہدری محمد عزیز اور ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ رفعت عزیزبھی شامل ہیں،علاوہ ازیں ملک بھر سے اہم سیاسی ، سماجی و ادبی شخصیات تقریب کی رونق بنیں گی۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038