کراچی (جیوڈیسک) ملیر کے حلقہ پی ایس 127 کا انتخابی معرکہ پیپلز پارٹی نے جیت لیا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے غلام مرتضی بلوچ 21187 ووٹ لیکر سرفہرست رہے جبکہ ایم کیو ایم کے وسیم احمد نے 15553 ووٹ کےساتھ دوسری اور پاکستان تحریک انصاف کے ندیم میمن تیسرے نمبر پر رہے۔
پیپلز پارٹی کا تیر چلا تو مرکزی دفتر پر فتح کا جشن منایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم کہتے ہیں متحدہ کے کارکنان گھروں سے باہر نہیں آئے۔ تمام پارٹیز نے پر مبارکباد دی ہے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان نے دھول کی تھاپ پر رقص کیا جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔