لاہور : سفیر انقلاب، آئی ایس او کے بانی، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کا مرکزی پروگرام لاہور میں شہید کے مزار علی رضا آباد میں ہو گا۔
5مارچ بروز اتوار آٹھ بجے صبح امامیہ اسکاٹس کی سلامی سے تقریبات کا آغاز ہو گا اور دس بجے افکار شہدا سیمینار منعقد ہو گا، جس سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور، شہید کے رفقا اور قومی رہنما خطاب کریں گے۔ نماز ظہرین کے بعد مجلس ترحیم ہو گی۔
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی کے مطابق جائے شہادت یتیم خان چوک پر چراغاں بھی کیا جائے گا جبکہ برسی کے موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی اور تنظیمیں خدمات پر مبنی تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔