اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں اور انہیں گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے۔
وفاقی وزارت داخلہ میں ایف آئی اے کی اس درخواست پر غور بھی شروع ہوگیا ہے، وزیرداخلہ نے منظوری دی تو بانی ایم کیو ایم کو پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق ریڈ وارنٹ کے حصول کے لیے ایف آئی اے نے تمام دستاویزات تیار کر لیں، وزیرداخلہ کی منظوری کے بعد انٹرپول ہیڈ کوارٹرز لیون سے رابطہ کیا جائے گا۔
ایم کیو ایم کے بانی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔