بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی آج 65 ویں برسی

Quaid E Azam

Quaid E Azam

کراچی (جیوڈیسک) قوم اپنے قائد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو کبھی نہیں بھولی، آج ان کا 65 واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ کام، کام اور کام یہی پیغام تھا ہمارے قائد و رہبر بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کا اور اسی فلسفے پر دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے برصغیرمیں مسلمانوں کے لیے علحیدہ ملک پاکستان حاصل کیا۔

قوم کو مستقبل میں کامیابی کے لیے اتحاد، تنظیم اوریقین محکم جیسے رہنما اصول دیئے۔ انگریزوں کی غلامی سے نجات دلانے والے اپنے قائد اور محسن کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان کے ایک سال ایک ماہ بعد ہی قائد اعظم قوم سے جدا ہو گئے۔ کراچی میں ان کا مزار انکی محبت اور عظمت کی یاد دلاتا رہتا ہے۔

سال کے 365 دن یہاں لوگوں کی آمدو رفت رہتی ہے جو اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔قائد اعظم کو ہم سے گذرے 65 برس ہو گئے لیکن آج بھی قائد اعظم کا چہرہ جب بھی سامنے آتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ وہ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان کا کیا حال ہے۔