ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈکون چار بلاک بسٹر فلمیں دے کر رواں سال کی کامیاب ترین ہیروئن بن گئی، اداکارہ نے شاندار کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دپیکا پڈکون کی رواں سال ریلیز ہونے والی پانچ فلموں میں چار نے ریکارڈ بزنس کیا، ریس ٹو میں دپیکا نے سیف علی خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ فلم شائقین کی جیبوں سے ایک سو ساٹھ کروڑ روپے نکلوا چکی ہے۔
یہ جوانی ہے دیوانی میں دپیکا کی رنبیر کے ساتھ جوڑی باکس آفس پر خوب جمی، رومانٹک فلم نے، تین سو کروڑ کے قریب بزنس کیا۔ اداکارہ چنائی ایکسپریس میں کنگ خان کے ساتھ تتلی بن کر اڑیں، اس فلم نے تین سو پچھتر کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔
رام لیلا میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ دپیکا کی جوڑی نے شائقین کو دیوانہ کر دیا، ایکشن فلم دو سو کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔