چار حلقوں کے نتائج کی تحقیقات عدالتی مسئلہ ہے: پرویز رشید

Pervaiz Rasheed

Pervaiz Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) ان کا کہنا تھا کہ یلغار کی سیاست جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔ ایسی سیاست ریاستی ڈھانچے کو نقصان پہنچا کے مترادف ہے۔ عمران خان جن انتخابات کو دھاندلی قرار دے رہے ہیں انھی انتخابات کے تحت وہ خیبر پختونخواہ میں برسر اقتدار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسے جلوس عوامی حکومت پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں نے انتخابی نتائج تسلیم کئے۔ دھاندلی کے بخار کی وجوہات عمران خان ہی جانتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چار حلقوں کے نتائج کی تحقیقات خالصتاً عدالتی مسئلہ ہے، سیاسی نہیں۔ انتخابات میں سرکاری مشینری کی مداخلت ناممکن تھی۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان تنقید کی بجائے خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔