چار دن پہلے آرمی چیف سے دکھ درد بیان کیا، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے کبھی سندھ کی تقسیم کا مطالبہ نہیں کیا۔ دل آزای پر پھر سے معافی مانگتے ہیں۔ ایم کیوایم کے جنرل ورکرز اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھاکہ ملکی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

4 روز پہلے آرمی چیف سے اپنا دکھ درد بیان کیا تھا۔ اگران کے بعض الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو پہلے بھی معذرت کرچکا ہوں اور آج پھر معافی چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ جی ایچ کیو میں بیٹھے وردی والے بھی لکھ رہے ہوں۔

گے کہ متحدہ سے مہاجر کی طرف کیوں جا رہےہیں؟ ملکی سلامتی کے لیے فوج کے ساتھ بہتر سے بہتر انڈر اسٹینڈنگ چاہتے ہیں۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ ایک خاندان ہیں ان کی آپس میں رشتےداریاں ہیں۔ بلدیاتی نظام جمہوریت کے لیے لازمی ہے۔

انہوں نے کہا ایم کیوایم نے غریب کو جاگیرداروں اور وڈیروں کے برابر میں بٹھایا ہے۔ انہوں نےعوام سےاپیل کی ہے کہ قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو دیں۔ اگر کسی نے قربانی کی کھال چھینی تو وہ پارٹی سے فارغ ہوگا۔

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی میاں عتیق کو پنجاب اور بیرسٹر سیف کو خیبر پختونخوا اور فاٹا کا صدر جبکہ سہیل مشہدی اور رفیق اجمیری کو ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کا رکن بنانے کا اعلان بھی کیا۔