چار سو اسی ارب روپے کے گردشی قرضوں کی تفصیلات جاری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے 480 ارب روپے سرکولر ڈیٹ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ آئی پی پیز کو سب سے زیادہ 161 ارب روپے جاری کئے گئے جبکہ 138 ارب روپے کی نان کیش سیٹلمنٹ کی گئی ہیں۔ آئی پی پیز کو 161 ارب روپے نقد جبکہ او جی ڈی سی ایل کو 56 ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ جاری کیے گئے۔

پی پی ایل کو 23 ارب روپے کے بانڈز جبکہ پی ایس او کو 33 ارب روپے نقد اور 48 ارب روپے کے بانڈز جاری کیے گئے۔ حبکو کو 75 ارب روپے جبکہ کیپکو کو 41 ارب روپے کیش دیا گیا۔ اوچ گیس کو 19 ارب روپے جاری کیئے گئے۔ حبکو نارووال کو 17 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق 138 ارب روپے کی نان کیش سیٹلمنٹ کی گئی جن میں واپڈا ہائیڈل 90 ارب، این ٹی ڈی سی 10 ارب، جینکوز 14 ارب روپے جبکہ نیوکلیئر پلانٹس کے ساتھ 22 ارب 96 کروڑ روپے کی نان کیش سیٹلمنٹ شامل ہے۔