کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ترقیاتی بجٹ کے ایک سو اکتالیس ارب روپے جاری کر دیئے گئے، وفاقی ٹیکس محتسب قومی ورثہ اور تعمیر پاکستان پروگرام ابھی تک ترقیاتی بجٹ سے محروم ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق تینتیس ارب تیرہ کروڑ روپے بیرونی ذرائع سے حاصل ہوئے جبکہ ایک سو آٹھ ارب روپے مقامی ذرائع سے جاری کئے گئے۔
ریلوے کو گیارہ ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جوہری توانائی کمیشن کو پچیس ارب روپے جاری ہو گئے ہیں، پانی و بجلی کو ساڑھے چودہ ارب ملے ہیں۔