چار سیاسی جماعتوں نے کراچی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل ، جمعیت علمائے پاکستان اور مہاجر قومی موومنٹ نے کراچی اور حیدر آباد میں انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا۔ ایم کیو ایم نے بھی کراچی میںالیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ جماعت نے تیرہ مئی کو کراچی میں پرامن ہڑتال کا اعلان کر دیا جبکہ آج شام پانچ بجے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا کہ جن قوتوں نے متحدہ کی پشت پنائی کی ہے انہوں نے ملک کو گڑھے میں دھکیلا ہے۔ منور حسن نے کہا انہوں نے کراچی سے اپنے تمام امیدواروں کو دستبردار کرا لیا ہے۔ کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے الزام عائد کیا ہے کہ 50 پولنگ سٹیشنوں کا سامان متحدہ لے گئی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس سینہ زوری کے خلاف تیرہ مئی کو کراچی میں پرامن ہڑتال کی جائے گی۔ محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آج شام صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھرنا دے گی۔ جماعت کے عہدیداروں نے الزام عائد کہا کہ کراچی کے کے ہر پولنگ سٹیشن پر رگنگ ہو رہی ہے۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل اور مہاجر قومی موومنٹ نے بھی کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول نے ہنگامی پریس کافرنس کرتے ہوئے این اے 248، پی ایس 108 اور پی ایس 109 سے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا یے۔ جمعیت علمائے
پاکستان نے بھی کراچی میں الکیشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ نواز لیگ نے بھی انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔