چاروں صوبوں میں کینسر اسپتال بنانے کی منظوری

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اتصادی کونسل نے چاروں صوبائی دارلحکومتوں میں ایک ایک کینسر اسپتال بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں آج یعنی جمعرات کو ہونے والے کونسل کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف نے کی۔

وزیراعظم نے کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے کو اس وقت زیادہ توجہ اور وہاں ترقیاتی اسکیموں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

کونسل نے اجلاس کے دوران کوئٹہ واٹر سپلائی اسکیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

اسکیم پر 10 ارب روپے لاگت آنے کے باوجود تاحال کسی بھی قسم کی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

کونسل نے بلوچستان حکومت کو شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے حوالے سے بھی اقدامات کرنے اور گوادر کے لیے پانی کے منصوبے پر کام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس سے قبل مشترکہ مفادات کونسل کا بھی اجلاس ہوا جس میں یکم جولائی سے بجلی کے بقایا جات صوبوں کے حصہ سے وصول کرنے کی منظوری دے گئی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں نے ملک میں ایگزیکیٹو مجسٹریٹی نظام بحال کرنے پر بھی اتفاق کر لیا جس کا مقصد ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو بااختیار بنانا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبوں سے بجلی کے بقایا جات کی کٹوتی یکم جولائی سے کی جائے گی تاہم اس سے قبل30 دن کے اندر وفاقی اور صوبائی حکومت صوبوں کے ذمے بجلی کے بقایا جات کا جائزہ مکمل کریں گی۔