چار حلقوں میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے، سعد رفیق

Counting Vote

Counting Vote

لاہور (جیوڈیسک) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری خاموش نہیں رہ سکتے، کچھ تو کہنا تھا، چار حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آصف زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری صاحب کو کو اپوزیشن میں رہنے کیلئے کچھ تو کہنا ہے، ان کی باتیں بیان برائے بیان ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ چار حلقوں میں ووٹوں کی گنتی سے متعلق قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں قربت نہیں بڑھ رہی، آصف زرداری کی باتوں پر مسکرانا بھی چاہئے۔