فیصل آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو قوم کو تقسیم نہ کیا جائے یہ تخت گرانے کا نہیں ملک کو بچانے کا وقت ہے مارچ کرنا ہے تو طالبان کے خلاف کیا جائے۔
فیسکو کی جانب سے آزادی واک میں شرکت کے بعد شرکا سے خطاب کر تے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ یہ وقت تخت گرانے کا نہیں ہے ، ایجنڈہ صرف پاکستان ہونا چاہئے ،اگر کسی نے مارچ کرنا ہے۔
تو طالبان کے خلاف کیا جائے جنہوں نے ملک کو تباہ کیا ، اربوں روپے مارچ پر خرچ کرنے کی بجائے آئی ڈی پیز کی خدمت کی جائے ، یہ وقت انتشار پھیلانے کا نہیں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، سازشوں کا شکار ہونے کی بجائے۔
جمہوری نظام کو مضبوط بنایا جائے ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کونسل کے شرکا کو درباری کہنا عمران خان کو زیب نہیں دیتا ان کی تذلیل کی گئی ، طاہر القادری کے کارکنوں نے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
پولیس کے خلاف دہشت گردی کی گئی ، عابد شیرعلی نے عمران خان کو دعوت دی کہ آزادی مارچ نہیں ، قومی مارچ کیا جائے تاکہ یہ پیغام جائے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ہیں۔