چوتھی ایشین بیچ گیمز کے لیے قومی دستے کو حتمی شکل دے دی گئی

Asian Batch Games

Asian Batch Games

لاہور (جیوڈیسک) چوتھی ایشین بیچ گیمز کے لیے پنسٹھ رکنی قومی دستے کو حتمی شکل دے دی گئے۔

چوتھی ایشین بیچ گیمز کا میلہ چودہ نومبر سے تھائی لینڈ میں سجنے جا رہا ہے جس میں پاکستان آٹھ مختلف کھیلوں میں شرکت کرے گا۔

ان میں کبڈی، ریسلنگ، سکواش، ہینڈ بال، باڈی بلڈنگ، سیلنگ، ونڈ سرفنگ اور جو جٹسو شامل ہیں۔

تیاریوں کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایک کروڑ اور ساٹھ لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ ان گیمز میں پاکستان کو کبڈی اور ریسلنگ میں میڈلز ملنے کی امید ہے۔