چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

Blind Cricket

Blind Cricket

جنوبی افریقہ (جیوڈیسک) چوتھے بلائنڈ ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ستائیس نومبر سے جنوبی افریقہ میں میلہ سجے گا۔

جنوبی افریقہ کے چار میدانوں میں رواں ماہ بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا عالمی کپ ہو گا، چوتھے بلائنڈ ورلڈکپ کا آغاز 27 نومبر سے ولی ولسن میں ہو گا، افتتاحی روز چار مقابلے ہوں گے۔ پاکستان کا پہلا میچ انگلینڈ سے 27 نومبر کو شیڈول ہے۔

اس سے پہلے جاری ہونے والے شیڈول میں پاک بھارت پہلا مقابلہ تھا اور اب آٹھ سے سات ٹیمیں ایونٹ میں اپنا زور بازو دکھائیں گی۔

بورڈ سے مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقہ میں اِن ایکشن نہیں ہو گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ ٹیمیں 28 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔ ٹائٹل مقابلہ 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔