ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے کھیلا جائے گا۔ ابوظہبی میں دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔
سری لنکن ٹیم سیریز کو برابر کرنے کیلئے پْرعزم ہے۔ تاہم میچ میں کامیابی پاکستان کو سیریز کا فاتح بنا دے گی۔
ایک ٹیم کو فیصلہ کن برتری چاہئے تو دوسری کو سیریز میں برابری اس لے دونوں ٹیمیں فتح کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے، واضح رہے کہ 5 ون ڈے کی سیریز میں پاکستان کو 2-1 سے برتری حاصل ہے۔