سینٹ لوشیا (جیوڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چوتھے ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سینٹ لوشیا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی پچھلے میچ کے اسکواڈ کو برقرار رکھیں گے۔
پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، ناصر جمشید، احمد شہزاد، محمد حفیظ، مصباح الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سعید اجمل، جنید خان اور محمد عرفان۔ ویسٹ انڈیز نے کیرن پولارڈ کو فائنل الیون سے باہر کردیا ان کی جگہ ڈیون اسمتھ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
میزبان ٹیم میں کرس گیل، جونسن چارلس، ڈیون اسمتھ، ڈیرن براوو، مارلن سموئلز، لینڈل سیمنز، ڈیوائن براوو، ڈیرن سامے، کیمر روچ، سنیل نارائن اور جیسن ہولڈر شامل ہیں۔ سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز نے ایک ایک میچ جیتا ہے جبکہ تیسرا ون ڈے ٹائی ہوگیا تھا۔