چوتھا ون ڈے : جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

South African & Pakistan

South African & Pakistan

ڈربن(جیوڈیسک)ڈربن چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی ہے، پاکستان نے ناصر جمشید کی جگہ عمران فرحت جبکہ جنوبی افریقا نے ان فٹ ڈوپلیسی کی جگہ ڈیوڈ ملر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے آخری دونوں ون ڈے انٹرنیشنل میں کامیابی حاصل کرنی ہے۔اگر جنوبی افریقا نے ون ڈے میچ جیت لیا تو وہ ایک اور ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل پانچ ون ڈے سیریز ہوئی ہیں تمام میں جنوبی افریقا نے کامیابی حاصل کی ہے ۔اگر پاکستان ٹیم بقیہ دونوں ون ڈے میچ جیت لے تو وہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلی دو طرفہ سیریز جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے۔2010میں متحدہ عرب امارات میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے سیریز ہوئی تھی،جس میں جنوبی افریقا نے تین دو سے کامیابی حاصل کی تھی۔