سینٹ لوشیا (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 262 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ویسٹ انڈیز نے اپنے 49 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے۔جس میں مارلن سموئیلز نے 106 ناٹ آٹ اسکور کیا۔
انکے علاوہ سمنز 46 اورکرس گیل 30 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ جنید خان، و ہاب ریاض ،شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے اس میچ کو 49 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔