کراچی (جیوڈیسک) اسنوکر ایونٹ کے پہلے میچ میں امیچور ورلڈ چیمپئن محمد آصف کا بابر مسیح سے مقابلہ ہوا۔ دونوں پنجاب کے کھلاڑیوں نے کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔
محمد آصف نے پہلا اور پھر دوسرا فریم جیت کر اپنی برتری دکھائی بعد میں نوجوان کھلاڑی بابر مسیح نے کم بیک کرتے ہوئے ناصرف حساب برابر کیا بلکہ تین کے مقابلے چار فریم سے جیت کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز بھی کر لیا۔
محمد آصف نے عامر طارق کے خلاف اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔ افتتاحی روز شاہد آفتاب بھی فاتح رہے۔