ایف پی سی سی آئی ، پاک یوکرائن مشترکہ بزنس کونسل کا اجلاس

FP CCI

FP CCI

کراچی (جیوڈیسک) ایف پی سی سی آئی کی پاکستا ن یو کرا ئن بز نس کو نسل اور یو کرا ئن چیمبر آف کامرس کے مابین مشتر کہ بز نس کو نسل کی میٹنگ فیڈریشن ہا ؤ س میں ہوئی۔

جس میں یو کر ائن کی طر ف سے نتا لیہ گا لڈیوا چیئر پرسن یو کر ائن ، پا کستا ن بز نس کو نسل اور یو کرائن چیمبرز آف کامرس کے ممبران اور فیڈریشن کی طر ف سے زکر یا عثمان صدرایف پی سی سی آئی ، شو کت احمد سنیئر نا ئب صدر ، نائب صدور خر م سعید ، اسما عیل ستا ر اور پا کستا ن یو کر ائن بز نس کو نسل کے چیئرمین ند یم خالد کے علا وہ فا روق افضل نے بھی شر کت کی۔

پا کستا ن اور یو کرائن کی مشتر کہ بز نس کو نسل کی میٹنگ میں زکر یا عثمان صدر فیڈریشن نے دونوں ممالک کے درمیان با ہمی تجا رت کے فروغ کے لیے تجا رتی وفود کا کثر ت سے تبا دلہ، تجا رتی نما ئشو ں کے انعقا د اور کا روباری دوستا نہ ما حو ل کی فر اہمی پر زور دیا۔

انہوں نے یو کرائن کی حکومت کی جانب سے فیڈریشن کے سابق نا ئب صدر انجینئر ایم اے جبا ر کو پا کستا ن میں یو کر ائن کا اعزازی سفیر نا مزد کئے جانے کے اقدام کو سراہا جن کے تجر بہ اور قا بلیت اور رہنما ئی سے دونوں ملکوں کے تجا رتی حلقو ں میں تعلق مضبوط ہو گا۔

اس موقع پر پاکستا ن میں یو کرائن کے اعزازی سفیر انجینئر ایم اے جبا ر نے یو کرائنی وفد کی چیئر پرسن نتا لیہ سے کہا کہ وہ پاکستانی تاجروں کے لئے ویزا شرائط میں نرمی کے لئے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کر ے۔ انجینئر جبا ر نے دو نوں ملکوں کی مشترکہ بز نس کو نسل کے زیر انتظا م دو نوں ممالک میں تجا رتی نما ئشو ں کے انعقاد پر بھی زور دیا۔