ایف پی سی سی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

FPCCI

FPCCI

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فیڈریشن ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کے سترہ فیصد سیلز ٹیکس پر بھی تحفظات تھے جسے کم کرنے کا مطالبہ تھا جبکہ حکومت نے اسے اور بڑھا دیا۔

میاں محمد ادریس نے کہا کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام عوام تک منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کرکام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

حکومت بھی تمام پبلک اداروں کے بورڈ میں نجی شعبے کو نمائندگی دے۔ انہوں نے کہا کہ سال دو ہزار پندرہ معیشت کی بحالی کا سال ہوگا۔