پشاور (جیوڈیسک) سکیورٹی فورسز نے ایف آر پشاورکے علاقہ بازار گے میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں آرمی پبلک ا سکول پر حملہ میں شامل دہشت گرد عمر کا بھائی مصطفی عرف منان بھی شامل ہے۔ جو درہ آدم خیل کا اہم کمانڈر بتایا جاتا ہے۔ ایف آر پشاور ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
ہلاک ہونے والوں میں مصطفی عر ف منان بھی شامل ہے ۔مصطفی عرف منان آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرنے والے خودکش عمر کا بھائی بتایا جاتا ہے جو درہ آدم خیل کا اہم کمانڈرہے۔ ایف آر پشاور ذرائع کا کہنا تھا کہ دیگر دہشت گردوں میں ہدایت عرف سلیم اور باقی تین دہشت گردوں کی تاحال کوئی شناخت نہیں ہوئی ۔بعدازاں ان کی لاشیں ایف آر پشاور آفس لائی گئیں۔
ادھر آئی ایس پی آرنے بھی ان پانچ دہشت گردوں کی تصدیق کی ہے او ر کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز سے لڑائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔