فراڈیوں کا گروہ سادہ لوح افراد کو رقم کا لالچ دے کر ایزی پیسہ کے ذریعے بیلنس منگوا کر لوٹنے لگا
Posted on January 20, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
لیہ: بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت آپ کا 25000 ہزار روپے انعام نکلا ہے۔ ان نمبروں پر رابطہ کریں۔ فراڈیوں کا گروہ سادہ لوح افراد کو رقم کا لالچ دے کر ایزی پیسہ کے ذریعے بیلنس منگوا کر لوٹنے لگا۔
ڈی پی او لیہ سمیت ضلعی انتظامیہ فرڈیوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سال سے فراڈیوں کا گروہ سادہ لوح افراد کو بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت 25000 روپے کے انعام کا لالچ دے کر میسجز کر کے الٹا ایزی پیسہ کے ذریعے 1 ہزار روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک بیلنس منگوا کر لوٹنے میں مصروف ہے۔
ضلع لیہ کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او لیہ سے اس قسم کے وارادتی اور لٹیروں سے نجات دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com