نقارہ خلق نقارہ خدا

 Pakistan Awami Tehreek

Pakistan Awami Tehreek

تحریر: ثمن شاہ
امام شیخ سعدی کے ہاتھ پر ایک بار مٹی لگ گئی اس مٹی سے شیخ سعدی کو گلاب کی خوشبو آئی تو انہوں نے مٹی سے پوچھا کہ اے مٹی تیرے اندر گلاب کی خوشبو کیسے آئی تو اس نے جواب دیا میں نے ساری زندگی گلاب کے قدموں میں گزاری ہے اسی وجہ سے مجھ سے گلاب کی خوشبو آتی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے جاں نثار کا ر کنوں کی مثال بھی اس مٹی جیسی ہے جن سے ان کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی تربیت اور افکار کی خوشبو آتی ہے اور جہاں جہاں یہ کارکن جائیں گے وہاں وہاں یہ خوشبو آئے گی اس کی ایک مثال فرانس کے ایک شہر کرائی میں پاکستان عوامی تحریک کے عظیم الشان جلسے سے ملتی ہے جہاں پاکستان عوامی تحریک کرائی کی انتظامیہ نے ایک تاریخی جلسے کا انعقاد کیا اور اپنے قائد سے محبت وتکریم کا اعلی ثبوت دیا پاکستان عوامی تحریک کرائی کے اس جلسے میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا اور کرائی سے ۱۰۰ سے بھی زیادہ پاکستانیوں کی شمولیت پاکستان عوامی تحریک کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے قافلے میں پاکستانیوں کا جوق در جوق شامل ہونا نقارہِ خلق ہے اور نقارہِ خلق نقارہِ خدا ہوتا ہے پاکستان عوامی تحریک فرانس لاکورنیو کا کئی گاڑیوں پر مشتمل عوامی تحریک اور پاکستان کے جھنڈوں سے سجا جب پاکستان عوامی تحریک فرانس اور یورپ کے صدر جناب چودھری اسلم کی سربراہی میں کرائی پہنچا تو اس قافلے کا وہاں شاندار استقبال کیا گیاچہروں پر طمانت اور خوشی جھلک رہی تھی۔

ایک عجیب جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہال کی سجاوٹ دیدہ زیب تھی ہال میں جا بجا عوامی تحریک اور پاکستان کے جھنڈے آویزاں تھے اور عوامی تحریک کے مخصوص انقلابی نغموں سے ہال میں عجب بہار تھی پاکستان عوامی تحریک کرائی کے جلسے کے انتظامات قابلِ تعریف تھے ہال پاکستانیوں سے کچھا کھچ بھرا ہواتھا اور ہر طرف پاکستان کی خوشبو کا احساس ہو رہا تھا اس بات سے ظاہر ہوتا ہے دیارِ غیر رہنے والے پاکستانی اپنے وطن سے کتنی محبت رکھتے ہیں اور اپنے پاکستان کو ان مشکل حالات سے نکالنے اکھٹے ہوئے ہیں۔

Pat Ceremony

Pat Ceremony

جلسے کی تقریب کاآغاز جناب حسن شیراز صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور اس کے بعد قاری تنویر احمد صاحب نے ہدیہ نعت پیش کیا تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا جنرل سیکریٹری کرائی شیخ خالدمحمود صاحب ، جنرل سیکر یٹری پاکستان عوامی تحریک فرانس وومن ونگ محترمہ صدف ذیشان ، وومن ونگ سینئر نائب صدر محترمہ طاہرہ سحر، صدر عوامی تحریک کرائی ملک فتح شیر برہان، سرپرست عوامی تحریک فرانس ملک محمدظفر برہان، سید ظہیر عباس شاہ کونسلر ولتانیوز، صدر منہاج القران فرانس اظہر صدیق، مئیر کرائی جناب جاں کلود، پاکستان عوامی تحریک فرانس وومن ونگ صدر محترمہ سمن شاہ ،جنرل سیکریٹری عوامی تحریک نعیم چوھدری، صدر عوامی تحریک فرانس اور یورپ جناب چودھری محمد اسلم، اور شعلہ بیاں مقرر ڈپٹی سیکرٹری عوامی تحریک فرانس جناب طاہر عباس گورائیہ نے جلسے سے خطاب کیا۔

جلسے کے درمیان مقررین اپنی پر جوش تقاریر سے حاضرین محفل کو گرماتے رہے
تقاریر کے سلسلے کے درمیان محترم علامہ طاہر القادری نے فون پر براہ راست خطاب کیا انہوں نے اس بہترین جلسے کے انعقاد پر کرائی کی انتظامیہ کو بہت مبارک باد دی اور جلسے میں شامل عوامی تحریک کی خواتین اور حاضرین میں تشریف فرما خواتین کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مرتبے اور عزت کا ہر لمحہ خیال رکھا جائے انکی حوصلہ افزائی کی جائے اور تحریک میں انکی ضرورت کو محسوس کیا جائے۔

Tahir ul Qadri Speech

Tahir ul Qadri Speech

ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے خطاب کو کارکنوں نے خاموشی اور انتہائی توجہ سے سنا انکے خطاب نے جلسے کی رونق کو مذید دوبالا کر دیا مئیر کرائی کے اعزاز اور پاکستان کے وقار کے لیے جب دونوں ملکوں کا قومی ترانہ بجایا گیا تو ہال میں ہر شخص کے چہرے پر تعظیم کے جذبات تھے جلسے کے آخر میں جناب سید شبیر حسین شاہ صاحب نے پیرس کے معروف صحافی شبیر بھدر اور ممتاز صحافی جناب راؤخلیل کے والدِ محترم مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی جلسے میں طعام کے بہترین انتظامات پر عوامی تحریک فرانس جناب مہر محمد اعظم، جناب غلام عباس بھٹی،کی بہت مشکور ہیں۔

تقریب کے اختتام پر جناب چودھری محمد اسلم صاحب نے ہال میں آئے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہونے والوں کو دلی مبارک باد دی تمام صحافیوں جن میں جیو سے چودھری رضا صاحب، وقت ٹی وی چینل اور نوائے وقت سے صاحبزادہ عتیق، ڈیلی پکار سے ناصرہ خان،ٖفیصل شیر، اور کرائی میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ پاکستان کی دوسری جماعتوں سے شریک ہونے والے ساتھیوں پی پی پی سے وومن ونگ کی صدر محترمی روحی بانو اور صدر ارشاد کمبوہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

چیف آرگنائزر عوامی تحریک فرانس کے شیخ محبوب سلطان کا جلسے کے بہترین انتظامات پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جسطرح آج کرائی میں محترم علامہ طاہر القادری کی آواز پہنچی ہے اسی طرح فرانس اور دنیا کے کونے کونے میں پہنچے گی بلا شبہ یہ جلسہ اپنی نوعیت کا زبردست جلسہ تھا اور اس بات سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان عوامی تحریک کا مستقبل روشن ہے۔

Suman Shah

Suman Shah

تحریر: ثمن شاہ