پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے جنوبی مغربی شہر پاؤ کے قریب دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرین حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈیکس قصبے جانے والی لوکل ٹرین ڈینگوئن گاؤں کے قریب سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹی جی وی ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہو گئے۔
جبکہ دونوں ٹرینوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام کے مطابق تصادم کے وقت ٹی جی وی ٹرین کی رفتار 20 کلو میٹر سے بھی کم تھی ورنہ رفتار تیز ہونے کے نتیجے میں بڑے جانی نقصان کا خدشہ تھا۔