کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں فرانسیسی فوج نے بھی 13 سالہ جنگی مشن باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ایک تقریب ایساف کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی اور فرانس کے کمانڈر نے جھنڈا ترک کمانڈر کے حوالے کر دیا۔
یاد رہے تیرہ برس کے دوران فرانس کے 89 فوجی ہلاک‘ 700 زخمی ہوئے اور لاکھوں ڈالر کا نقصان بھی ہو گیا۔ فرانس کے 150 فوجی ملٹری ائرپورٹ پر تعینات تھے نے کمان ترکش یونٹ کے حوالے کر دی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 17 ہزار غیر ملکی فوجی افغان فوج اور پولیس کی تربیت کیلئے موجود رہیں گے۔