فرانس کی جانب سے معاہدہ الریاض پر جلد عمل درآمد کی مساعی کا خیر مقدم

Jean-Yves Le Drian

Jean-Yves Le Drian

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس نے یمن میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں طے پائے میکا نزم پر جلد عمل درآمد کے لیے سعودیہ کی کوششوں‌ کو سراہا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جین ییوس لی ڈریان نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے ایران کو اسلحہ کی منتقلی پر پابندی کے خاتمے کے بعد حقیقت پسندانہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جمعرات کے روز پیرس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی فرانسیسی وزیر خارجہ جین یوژ لی ڈریان سے ملاقات پیرس میں ہوئی۔

کل جمعرات کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جو ایف لوڈریان سے ملاقات کی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ ان کی فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ خوش گوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، خطے کی صورت حال اور علاقئی امن استحکام کے ساتھ ساتھ ‘جی 20’ کے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ فرانسیسی ہم منصب سے ہونے والی بات چیت میں لیبیا کی صورت حال اور یمن میں سعودی عرب کی مساعی سے جنگ بندی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔