فرانس پر ایک اور حملے کا خطرہ موجود ہے : صدر فرانسو اولاند

 Francois Hollande

Francois Hollande

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ فرانس دہشت گردی سے ختم نہیں ہوا۔

وہ پیرس میں 13 نومبر کو مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے حملوں سے فرانس ختم نہیں ہو گیا‘ جہادی پسپائی اختیار کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک اور حملے کا بہت زیادہ خطرہ بدستور موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کی پہلی ذمے داری فرانسیسی عوام کا تحفظ تھا اور اس کا مطلب شام اور عراق میں برائی کے منبع پر حملہ تھا۔