فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں ہونے والی سائیکل ریس کا آخری مرحلہ کولمبیا کے فرنینڈو نے جیت لیا ہے۔ فرنچ سائیکل ریس کے آخری روز رائیڈرز نے اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔
دنیا بھر سے شریک سائیکلسٹس نے فیصلہ کن سٹیج میں اچھی کارکردگی کیلئے بھرپور محنت کی، کولمبیا کے فرنینڈو نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے کم وقت میں فنش لائن عبور کی۔
انہوں نے دو سو باون کلومیٹر کا فاصلہ پانچ گھنٹے، بائیس منٹ اور تین سیکنڈز میں طے کیا۔ فرانس کے آرناڈ ڈیمیئرنے دوسری جبکہ بیلجیم کے جوناس نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔