پیرس (زاہد مصطفی اعوان) فرانس کی جانب سے اپنی سرحدوں پر جانچ پڑتال کا عمل سخت کرنے کے اعلان کے بعد سپین کے صوبہ پائیس باسکو کے سرحدی مقام ایرون پر موٹروے 8 پر 15 کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں۔
جبکہ جیرونہ میں جونکیرا سرحدی مقام پربھی جانچ پڑتال کو سخت کر دیا گیا ہے۔
تمام صورتحال سے بہتر طریقہ سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہسپانوی ادارے، فرانسیسی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔