فرانس(جیو ڈیسک)فرانس پیرس فرانس میں کانز فلمی میلہ آب وتاب سے جاری ہے،میلے کے دوسرے دن ایماواٹسن کی فلم “بلنگ رنگ”نمائش کے لیے پیش کی گئی۔کانز فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے ہر زبان میں بنائی گئی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں،ہالی وڈ سٹارز کی بڑی تعداد بھی میلے میں شریک ہے۔
دوسرے دن اداکارہ ایما واٹسن کی فلم بلنگ رنگ دکھائی گئی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ اس موقع پر ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے لیے فیشن واک بھی ہوئی جس میں مشہور اداکاراں نے شرکت کی۔انجلینا جولی کینسر کے خطرے سے دوچار ہیں اور ان دنوں خواتین میں کینسر کے حوالے سے آگاہی بیدار کرنے کی مہم چلا رہی ہیں۔