پیرس(جیوڈیسک)فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹول بالی وڈ ستاروں سے جگمگا اٹھا،بھارتی سینما کو سو سال مکمل ہونے پر بنی فلم بمبئی ٹاکیز کا پریمئر ہوا جس میں بگ بی،ایشوریا ،ودیا بالن اور دیگر اداکاروں نے شرکت کی۔بالی وڈ اور ہالی وڈ کی معروف شخصیات نے ان دنوں فرانس میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
جہاں شہر کانز میں فلمی دنیا کا ایک بڑا میلہ سجاہے،فیسٹول میں بالی وڈ کو ایک صدی مکمل ہونے پر بنائی گئی فلم بمبئی ٹاکیز کا پریمئر ہوا۔تقریب میں ایشوریا رائے ،امیتابھ بچن اور سونم کپور سمیت ہالی وڈ کے ستارے بھی شریک تھے،جیوری میں شامل ودیا بالن بھی تقریب میں موجود تھیں۔