پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) فرانس میں جاری ملک گیر دو سالہ ایمرجنسی اختتام پذیر ہو گئی۔ فرانس میں 13نومبر 2015 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ایمرجنسی لگائی گئی تھی جس کی مدت میں فرانسیسی پارلیمان نے جولائی میں چھٹی مرتبہ محدود توسیع کی تھی۔
مقررہ مدت کی تکمیل پر یہ ایمرجنسی یکم نومبر کے روز خود بخود ختم ہو گئی ہے۔
فرانس میں اب سخت سیکورٹی ضوابط نافذ العمل ہو جائیں گے جن پر صدر ایمانوئل ماکروں نے 30 اکتوبر کو دستخط کر کے قانونی شکل دی تھی۔
واضح رہے کہ پیرس میں بیک وقت کئی مقامات پر کئے گئے حملوں میں 130افراد کی ہلاکت کے بعد بعد یہ ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔