(جیو ڈیفینس) فرانس کی کمپنی کارمٹ نے اپنے دوسرے مریض کی موت کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دوسرے مریض جس کو 9 مہینے پہلے ایک مصنوعی دل لگا گیا ہے۔ دل سے جسم کو خون فراہمی کی رفتار کم ہونے سے ان کے دوسرے مریض کی موت ہوئی۔
کمپنی کارمٹ نے مریض کو اگست 2014 میں مصنوعی دل لگایا گیا اور جنوری 2015 میں مریض کو ہسپتال سے فارغ کر دیا تھا۔ مریض کی عمر 69 سال تھی جو ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد روزانہ ورزش کرتا اور ایک نارمل زندگی گزار رہا تھا۔ یکم مئی 2015 کو مریض کے مصنوعی دل کی موٹرز میں فنی خرابی کی وجہ سے دل نے جسم کو خون فراہم کرنا ست کر دیا جس کی وجہ سے مریض کو دوباہ ہسپتال لایا گیا۔ جہاں پر مریض کو نیا مصنوعی دل لگایا گیا۔ مگر مریض کی پیچیدگیاں ایک سے زیادہ تھیں جس کی وجہ سے چار دن بعد مریض کی موت ہوگی۔
کمپنی کارمٹ نے ایک بیاں کہا ہے کہ فی حال یہ ان کی ناکامی ہے۔ مگر خوشی اس بات کی ہے کہ مریض کمپنی کے بنائے ہوئے دل سے 9 ماہ تک اپنوں کے ساتھ گزار سکا۔ پہلا مریض 76 سال کا تھا۔ جس کی موت مصنوعی دل پیوند ہونے کے 75 دن بعد ہوئی۔ کمپنی نے اپنے تیسرے مریض کو مصنوعی دل لگا دیا ہے۔ اس سال مصنوعی دل کو ختمی شکل دے دی جائے گی۔ اس سال 2015 میں ٹیسٹ کو طور پر تقریبا 20 سے 25 مریضوں کو مصنوعی دل پیوند کیا جائے گا۔
Coeur artificiel – 1st
کمپنی کارمٹ کے بنائیے گے مصنوعی دل کا وزن 900 گرام ہے۔ اور اس کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار یورز ہے۔ جو تقربیا اس وقت پاکستانی روپوں میں 1 کڑور 80 لاکھ بنتی ہے۔ فرانس گورنمنٹ کا ادارہ (سوشل سیکورٹی) مریض کے علاج میں آنے والے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔ کمپنی کارمٹ 2016 میں ہزاروں مریضوں کو دل پیوند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔