پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف پیرمحل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مرکزی سنی رضوی جامع مسجد غلہ منڈی سے اللہ والا چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مولانا نعیم الدین رضوی ، ملک محمد ارشد، مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب حاجی محمد اعظم مغل ، میاں اختر جاویدنے کی ریلی میں جس میں زندگی ہائے کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کینماز جمعہ کے بعد ہونیو الے اس مظاہرہ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف شدیدغم و غصہ دیکھنے میں آیا اور شرکاء کی جانب سے حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے’ کے فلگ شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اسلام و مسلمانوں کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے’ گستاخان رسول کی پشت پناہی کرنے والے تہذیبوں کی جنگ بھڑکا رہے ہیں اور گستاخانوں خاکوں کی اشاعت صلیبی و یہودی دہشت گردی ہے’ جیسی تحریریں درج تھیں۔ اللہ والا چوک میں میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعیم الدین رضوی نے کہا کہ نبی اکرم کی شان اقدس میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ تحفظ حرمت رسول ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔عالمی سطح پرتمام انبیاء کرام کی توہین کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے۔ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت مسلمانوں پر مسلط کردہ صلیبی جنگ کا حصہ ہے۔مغربی ممالک اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے بوکھلا کرصلیبیوں کو دین اسلام سے متنفر کرنے کیلئے توہین آمیز خاکے شائع کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل توہین انبیا کی سزا موت کا قانون پاس نہیں کرتے تو مسلم ملک ان اداروں سے الگ ہو جائیں اور اپنی الگ اقوام متحدہ تشکیل دیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دلآزاری اور کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مغرب کو اپنی منفی پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں۔ تحفظ حرمت رسول کے مسئلہ پرتمام مذہبی وسیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنیوالے چار افرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع نواب بھوتی کے امام مسجد قاری سرفراز اور چک نمبر 704/46 گ ب کے امام مسجد محمد ریاض ، سی پلاٹ کے امام مسجد مولوی صالے حسین، چک نمبر 666/7گ ب مولوی محمد صدیق کو جمعہ کے خطبہ کے دوران لائوڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئیگرفتار کر لیا پولیس نے لائوڈ اسپیکر و سامان قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 3 ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ،، پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) معذور شخص کی حکومت اور مخیر حضرات سے امدا د کی اپیل۔شہر کی لوئر کالونی کے رہائشی مظفر حسین نے بتایا کہ 1994کو ایک سڑک حادثہ میں میرے گھر کے تمام افراد اور عزیز و اقارب جاں بحق ہو گئے تھے مگر معجزانہ طور پر اس خوف ناک حادثہ میں میری زندگی تو بچ گئی مگر میں ٹانگوں سے معذور ہو گیا تھا۔اپنا پیٹ پالنے کیلئے میں بھیک نہیں مانگ سکتا میری موجودہ حکومت اور مخیر حضرات سے پر زور اپیل ہے کہ میری مالی امداد یقینی بنائی جائے۔میرا موبائل رابطہ نمبر 0314-3081527ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) نوجوان کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گائوں 717گ ب میں فصل کمادسے ایک نوجوان کی نعش برآمد کی گئی تھی جس کی شناخت محمد عارف عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مذکورہ گائوں حاجی مانک کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر گردن کی ہڈی توڑ کر قتل کیاگیا ہے۔تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر کے کاروائی کا آغاز کر دیاتھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسدحفیظ سے) ہائی وے پیٹرولنگ پولیس چوکی واہگی تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اشفاق نے دوران گشت مسمیان محمد کاشف اورمحمد فریاد ساکنان 728گ ب سے دوران تلاشی بالترتیب ڈیڑھ اور ایک لیٹر بوتل شراب برآمد کرکے مذکورہ بالا ملزمان کیخلاف تھانہ پیرمحل میں الگ الگ مقدمات کا اندراج کروا دیاتھا۔