فرانس: ڈاکٹروں کا اسقاط حمل کے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ

Protest

Protest

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں ڈاکٹروں نے ملک میں نافذ اسقاط حمل کے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

دو ہزار سے زائد فرانسیسی ڈاکٹرز نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے اسقاط حمل سے عورت کی صحت اور جان کو خطرہ ہے لہذا فوری طور پر اس قانون کو ختم کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قانون سے عورت کی عزت نفس بھی مجروح ہو رہی ہے۔ فرانس میں انیس سو پچھتر سے اسقاط حمل کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔