فرانس (جیوڈیسک) پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی معیشت کو سیاحت کی مد میں 30 فیصد نقصان کا سامناہے۔ وزارت خزانہ فرانس کے مطابق ہوٹل اور سیاحوں سے جڑی معیشت کو 30 فیصد نقصان ہوسکتا ہے جبکہ شاپنگ کرنے والوں اور ریستوران جانے والوں کی تعدادمیں غیر معمولی کمی کااندیشہ لاحق ہے۔
ادھر بیلجئیم پولیس کو پیرس طرز کے حملوں کی مبینہ سازش کرنے والے 10 مشتبہ افرادکی تلاش ہے۔ بیلجئیم کے وزیر خارجہ کے مطابق دہشتگرد ملک میں خودکش حملوں کی تیاری کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان مشتبہ افراد کا نشانہ تجارتی مراکزاور شاپنگ سینٹر زتھے۔